ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد پوٹن کا بھی چین جانے کا امکان

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد پوٹن کا بھی چین جانے کا امکان

ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورۂ چین کے بعد اب ولادیمیر پوٹن کے بھی جلد چین کا دورہ کرنے کی تیاریوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے تصدیق کی ہے کہ اس دورے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، تاہم حتمی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔روسی صدر اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان حالیہ برسوں میں قریبی روابط دیکھے گئے ہیں اور دونوں رہنما 40 سے زائد مرتبہ ملاقات کر چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ اہم ملاقات ستمبر میں بیجنگ میں ہوئی تھی، جس میں دوطرفہ تعاون، خطے کی صورتحال اور عالمی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ عالمی صورتحال میں روس اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی قربتیں عالمی طاقتوں کے توازن پر بھی اثر انداز ہو رہی ہیں۔