ڈھاکا (آئی این پی )بنگلا دیش میں عوامی لیگ کی رجسٹریشن معطل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے جماعت کا تاریخی انتخابی نشان کشتی اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے، جو کئی دہائیوں تک عوامی لیگ کی سیاسی شناخت کا حصہ رہا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے عوامی لیگ کو رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں (رجسٹریشن معطل ) کے تحت چھٹی جماعت کے طور پر درج کیا تھا، لیکن اب اس کے نام کے ساتھ کشتی کا نشان بھی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے سسٹم مینیجر، محمد رفیق الحق نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ اقدام اعلیٰ حکام کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔