اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کا انتخابی نشان روک لیا۔رپورٹ کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کا انتخابی نشان انٹرا پارٹی الیکشنز نہ کرانے اور سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر روکا گیا ہے۔کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کی، تاہم آئی پی پی کی جانب سے کوئی بھی نمائندہ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا۔دورانِ سماعت ڈی جی پولیٹیکل فنانس مسعود شیروانی نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی پی پی اپنے آئین اور الیکشنز ایکٹ پر عمل نہیں کر رہی