تحریک لبیک کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا معاملہ: الیکشن کمیشن 10 نومبر کو سماعت کرے گا

اسلام آباد (آن لائن)  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک لبیک پاکستان  کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے معاملے پر سماعت کے لیے 10 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس اہم کیس کی سماعت میں شامل ہونے  کا حکم دیا گیا  ہے۔ذرائع کے مطابق  الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک کے پانچ امیدواروں کو بھی طلب کر لیا ہے تاکہ وہ اپنے موقف کی وضاحت پیش کر سکیں