مسائل کا ابھی ادراک نہ کیا تو بعد میں مشکل ہوگا: گورنر سندھ

دوستوں نے کہا  گورنر کو آئین اجازت نہیں دیتا، اگر پانی نہیں آرہا، بجلی نہیں آرہی تو آواز نہ اٹھائیں
    کراچی (یواین پی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اس شہر میں وہ مسائل جنم لے رہے ہیں جن کا ادراک نہیں کیا گیا تو آنے والے دنوں میں اس قابل نہیں ہونگے کہ ان کا حل نکال سکیں۔نارتھ کراچی میں گورنر سندھ ریسٹورنٹ پر سحری کے لئے آئے، ان کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار اور دیگر افراد تھے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے بتایا کہ وزیر اعظم، آرمی چیف باہر کے لوگوں کی انویسٹمنٹ لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم این ایز کو وفاق سے پیسہ ملے گا جو اس شہر اور صوبے پر لگے گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ پرسوں میں نے بات کی تو پیپلز پارٹی کے دوستوں نے کہا کہ گورنر کو آئین اجازت نہیں دیتا، اگر پانی نہیں آرہا، بجلی نہیں آرہی بل آرہا ہے تو آواز نہ اٹھائیں، میں پیپلز پارٹی یا کسی منسٹر کے خلاف نہیں ہوں۔