قلات میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی بس پر دہشت گردوں کی فائرنگ‘3افراد جاں بحق‘6زخمی
راولپنڈی‘قلات(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی فورسز کے آواران میں خفیہ آپریشن کے دوران تین بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے اس دوران فائرنگ سے میجر سید رب نواز شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر 16 جولائی کو ضلع آواران میں دہشت گرد تنظیم "فتنہ الہندوستان" سے تعلق رکھنے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران پاکستانی دستوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آپریشن کے نتیجے میں تین بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد واصلِ جہنم ہو گئے تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید ربنواز طارق دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہید میجر اپنے دستے کی قیادت فرنٹ لائن سے کر رہے تھے۔دریں اثناء بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے نیمرغ میں نامعلوم افراد نے مسافر کوچ پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں3 مسافر جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ذرائع کا کہنا تھا مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ دہشت گردی کا نشانہ بن گئی، فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے