عزمِ استحکام کے تحت باسیما میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دہشت گردوں کا تھانے اور بینکوں پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا:آئی ایس پی آر
راولپنڈی(آن لائن)بلوچستان کے ضلع باسیما کے علاقے 'نال' میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی تنظیم’’فتنہ ہندوستان‘‘ کے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ضلع باسیما کے علاقے نال میں بھارتی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گرد تنظیم ’’فتنہ ہندوستان‘‘ کے کارندے موجود ہیں، جو مقامی پولیس اسٹیشن اور بینکوں پر حملے کی بڑی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے انتہائی تیز رفتاری سے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو مؤثر طریقے سے روکا اور انہیں گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کیا۔سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے شدید ترین فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 14 بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے