،علیمہ باجی نے بتایا عمران خان نے کہاہے ان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا کریں
ملک میں ایسا "پٹ سیاپا" پروگرام بھی چل رہا ہے جس کا کوئی اختتام ہی نہیں:میڈیا سے گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے علیمہ باجی نے گزشتہ روز آکر بتایا کہ عمران خان نے کہاہے کہ ان کی ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کیا کریں، بات یہاں تک آگئی،ا س سے آگے آپ خود سمجھدار ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ ملک میں ایسا "پٹ سیاپا" پروگرام بھی چل رہا ہے جس کا کوئی اختتام ہی نہیں، مجھے کبھی کبھار تولگتا ہیکہ ساس بہو کی لڑائی ہے، یہ عجیب ہی کھچڑی پکی ہوئی ہے، علیمہ باجی روز آکر ایک نئی کہانی سنادیتی ہیں، وہ کہتی ہیںکہ وہ ڈٹ کر کھڑے ہیں، اور ساتھ ہی رونا شروع کردیتی ہیں کہ یہ نہیں ملا، وہ نہیں ملا۔ عظمی بخاری کامزید کہناتھاکہ سپریٹنڈیٹ جیل کی طرف سے عمران خان کو جیل میں دستیاب سہولیات کی فہرست سامنے آئی ہے، کسی فائیو سٹار ہوٹل میں بھی کیا سہولیات دستیاب ہوں گی جو انہیں جیل میں دستیاب ہیں