لاہور کو خطّے کا ابھرتا ہوا تجارتی اور سیاحتی مرکز بنائیں:سی ای او عمران امین
لاہور(خصوصی رپورٹ) سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ میں عالمی معیار کے فائیو سٹار ہوٹل اور مربوط مکمّل ملٹی یوز کمپلیکس کے لیے بین الاقوامی بولی کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ سنگِ میل پراجیکٹ اتھارٹی کے فلیگ شپ 1.8ارب ڈالرکے الوطنی جوائنٹ وینچر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبے کا اہم جزو ہے، جس کا مقصد پاکستان میں عالمی سطح کے سرمایہ کاروں اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو متوجہ کرنا ہے۔یہ پراجیکٹ 41 کنال کے پرائم کمرشل زمین پر تیار کیا جائے گا۔یہ اقدام سی بی ڈی پنجاب کے ویڑن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد اہم سرکاری زمین کو ہائی ویلیو اربن اثاثوں میں تبدیل کرنا ہے، جو غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو فروغ دیں، اقتصادی ترقی کو تیز کریں اور لاہور کو خطّے کا ایک ابھرتا ہوا تجارتی اور سیاحتی مرکز بنائیں۔سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے کہا"الوطنی کے تحت فائیو سٹار ہوٹل منصوبے کا آغاز پنجاب کی اقتصادی ترقی میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔