دمشق(آئی این پی)اسرائیل نے شام کے دارلحکومت دمشق پر بڑا حملہ کیا اسرائیل نے گولان اور شام کی سرحد پر دو ڈویژن فوج منتقل کردی۔اسرائیلی فوج کے مطابق شامی صدارتی محل پر حملے سے وارننگ جاری کی گئی تھی،اسرائیل کے دمشق پر حملوں میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے دمشق میں وزارت دفاع کی عمارت پر بمباری کی ہے، بمباری سے عمارت کے اوپری حصے کو نقصان پہنچا ہے