سوڈانی فوج نے 2 برس بعد صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کرلیا

صدارتی محل اور وزارت خارجہ کی عمارت سمیت کئی سرکاری عمارتوں سے باغیوں کو نکال دیا گیا 
     خرطوم (آئی این پی )سوڈانی فوج نے دو برس بعد صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی خرطوم میں صدارتی محل اور وزارت خارجہ کی عمارت سمیت کئی سرکاری عمارتوں سے آر ایس ایف کے باغیوں کونکال دیاگیا ہے۔دارالحکومت کے مرکزی حصے کا کنٹرول اب فوج کے ہاتھ میں ہے۔سوڈانی فوج کے مطابق باغی شہر کے رہائشی علاقوں میں چلے گئے ہیں جہاں وہ لوٹ مار کر رہے ہیں۔ دو برس پہلے آر ایس ایف کے باغیوں نے صدارتی محل پر قبضہ کرکے متوازی حکومت قائم کی تھی۔