چاڈ : صدارتی محل پر جنگجوئوں کا حملہ،19 افراد ہلاک

چینی صدر کی چاڈ میں موجودگی کے دوران حملہ کیا گیا‘ہلاک ہونے والوں میں18حملہ آور شامل
انڈجمینا (آئی این پی )چینی وزیر خارجہ کی افریقی ملک چاڈ میں موجودگی کے دوران، دارالحکومت نجمینا میں صدارتی کملیکس پر مسلح جنگجوئوں نے حملہ کر دیا، فورسز کی کارروائی میں 18 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک اہلکار بھی مارا گیا۔چاڈ کے وزیر خارجہ اور حکومت کے ترجمان عبد الرحمن کولم اللہ نے کہا  ہے حملہ آوروں میں سے 18 ہلاک اور 6 زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔