شوگر مافیا کے سامنے فوج بھی کھڑی نہیں ہو سکتی:شبر زیدی

ملک میں84 شوگر ملیں ہیں جن میں سے 90 فیصد سیاستدانوں کی ہیں:سابق چیئرمین ایف بی آر
 اسلام آباد (یواین پی) سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے انکشاف کیا ہے حکومت چاہے تحریک انصاف کی ہو، ن لیگ کی ہو یا پیپلزپارٹی کی ہو، وہ چینی مافیا کے سامنے کھڑی ہو ہی نہیں سکتیں بلکہ حکومتیں تو چھوڑیں شوگر مافیا کے سامنے فوج بھی کھڑی نہیں ہوسکتی، میں یہ گارنٹی سے کہہ سکتا ہوں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو  کرتے ہوئے  انہوں نے   کہا  پاکستان میں چینی کے نام پر جس طرح کھیل ہوتا رہا ہے یہ تقریباً ہر دور حکومت میں ہوا ہے، جس وقت عمران خان کی حکومت گئی تھی تب چینی کی زیادہ سے زیادہ مارکیٹ قیمت 85 روپے فی کلو تھی اور آج چینی کی قیمت 200 روپے تک پہنچ چکی ہے، پاکستان میں بہت سارے لوگوں کو حقائق معلوم نہیں ہیں کہ ملک میں موجود  84 شوگر ملوں میں سے 90 فیصد شوگر ملز سیاستدانوں کی ہیں، چند ایک کے سوا باقی سب بڑے سیاسدان شوگر ملوں کے مالکان ہیں