ان معاشی حالات میں ملک کو کیسے چلائیں گے؟، شبر زیدی

پاکستان کا قرضوں پر سود 9775 ارب روپے ہے جو اگلے سال  بڑھ جائے گا:  ورکشاپ سے خطاب
اسلام آباد(آئی این پی ) سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی  نے کہا  ہے کہ ان معاشی حالات میں اس ملک کو کیسے چلائیں گے، پاکستان کا قرضوں پر سود 9775 ارب روپے ہے، اگلے سال سود 10 ہزار ارب اور پھر مزید بڑھ جائے گا۔اسلام آباد میں منعقد ہ ایک  ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  وفاق کا ٹیکس ہدف 13000 ارب روپے ہے، 12500 ارب جمع ہو سکیں گے، نان ٹیکس ریونیو 4800 ارب روپے ہے جو زیادتی اور بے ایمانی ہے۔ سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ یہ سیلز ٹیکس تھا جو صوبوں کو جانا تھا، پیٹرولیم لیوی لگا کر وسائل اپنے پاس رکھے گئے، سارا جھگڑا 7 ہزار ارب روپے کا ہے