نظام میں اصلاحات کی فوری ضرورت ،اقدام معیشت کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے،سابق چیئرمین ایف بی آر
اسلام آباد(آئی این پی ) سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاہے کہ ایف بی آر کو گرفتاری کا جو اختیار پہلے عدالتی اجازت سے حاصل تھا، وہ اب براہ راست افسران کو منتقل ہو چکا ہے، جو کاروباری طبقے کے لیے خطرناک ہے۔ایک انٹرویو میں شبر زیدی نے کہا کہ مارکیٹ میں ہول سیلرز، ریٹیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کی اکثریت رجسٹرڈ ہی نہیں ہے، اور اب ان سے پیسا نکالنے کا یہ نیا طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کو گرفتاری کرنے کا اختیار جوڈیشری میں رہتے ہوئے پہلے سے تھا، اب براہ راست افسران کے پاس اختیارات آ گئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ اقدام معیشت کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے۔انہوں نے کہانظام میں اصلاحات کی فوری ضرورت ہے۔