وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کے لیے لوگوں کی بیماری سے بچاؤ پر توجہ دینا ضروری ہے۔
اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اور صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کے لیے صحت کا مسئلہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، اور ہیلتھ سیکٹر کو صحیح سمت نہ دی گئی تو یہ نیشنل کرائسز میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔