سوات: گرنیڈ دھماکے میں 7سالہ بچہ جاں بحق، 8 سالہ بچی زخمی

سوات: گرنیڈ دھماکے میں 7سالہ بچہ جاں بحق، 8 سالہ بچی زخمی

سوات کی تحصیل مٹہ کے اویشہ علاقے میں ایک گرنیڈ دھماکے کے نتیجے میں 7 سالہ بچہ عبدالہادی جاں بحق اور 8 سالہ بچی مدیحہ شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب بچے کچرے کے ڈھیر کے قریب کھیل رہے تھے اور وہاں موجود گرنیڈ اچانک پھٹ گیا۔ جاں بحق بچے کی لاش اور زخمی بچی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال (THQ) منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور علاقے میں بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرنیڈ پہلے سے کچرے کے ڈھیر میں موجود تھا۔مزید تفتیش جاری ہے تاکہ گرنیڈ کہاں سے آیا اور یہ واقعہ کس طرح پیش آیا، اس کی وضاحت کی جا سکے۔