بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا وزن 18 کلو کم ہو گیا ہے، اور وہ بھی بغیر کسی سخت ورزش یا کریش ڈائیٹنگ کے۔
عامر خان اپنی پروڈکشن میں بننے والی نئی فلم ’’ہیپی پٹیل‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جس میں وہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں عامر خان نے بتایا کہ یہ وزن میں کمی دراصل طویل عرصے سے جاری صحت کے مسئلے، یعنی مائیگرین کے علاج کے دوران ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے مائیگرین کے لیے ’’اینٹی انفلیمیٹری ڈائیٹ‘‘ اختیار کی، جس نے ان کے لیے جادو کی طرح کام کیا۔ اس ڈائیٹ کے ذریعے نہ صرف 18 کلو وزن کم ہوا بلکہ مائیگرین میں بھی خاصی کمی آئی۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد جسمانی تبدیلی نہیں تھا، بلکہ صحت مند رہنا اور مائیگرین کا علاج تھا۔یاد رہے کہ اکتوبر 2024 میں ودیا بالن نے بھی اینٹی انفلیمیٹری ڈائیٹ کے ذریعے وزن کم کرنے کا ذکر کیا تھا، اور کہا تھا کہ انہوں نے یہ سب بغیر ورزش کے کیا۔