عالیہ بھٹ کی ماہر غذائیت نے وزن کم کرنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

عالیہ بھٹ کی ماہر غذائیت نے وزن کم کرنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کی ماہر غذائیت ڈاکٹر سدھانت بھارگاوا نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ نے تیزی سے وزن کم کرنے کے لیے کسی جادوئی نسخے کا سہارا نہیں لیا بلکہ سادہ اور سائنسی اصول اپنائے۔

ڈاکٹر بھارگاوا کے مطابق وزن کم کرنے کا بنیادی اصول کیلوری ڈیفیسٹ (Calorie Deficit) ہے، یعنی جسم کو اتنی ہی توانائی فراہم کی جائے جتنی وہ خرچ کر سکے۔ اگر کھانے سے حاصل ہونے والی کیلوریز کم ہوں اور جسم زیادہ توانائی استعمال کرے تو جسم میں موجود اضافی چربی گھٹنے لگتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو اپنی جسمانی ضروریات اور طرزِ زندگی کے مطابق ڈائٹ پلان بنانا چاہیے، کیونکہ کسی اور کی غذا کو اپنانا مؤثر ثابت نہیں ہوتا۔ خاص طور پر مشہور شخصیات کی ڈائٹ کو کاپی کرنا بے فائدہ ہے، کیوں کہ ان کا لائف اسٹائل عام لوگوں سے مختلف ہوتا ہے۔

ڈاکٹر بھارگاوا نے مزید کہا کہ وزن کم کرنے کے لیے صرف کھانے میں کمی کافی نہیں، بلکہ ورزش اور جسمانی سرگرمیوں کا اضافہ بھی ضروری ہے۔ یہی تینوں طریقے—کیلوریز میں کمی، درست ڈائٹ اور ورزش—عالیہ بھٹ کو وزن کم کرنے میں کامیاب بنانے کا باعث بنے۔