چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)کوڑے سے نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد، ذرائع کے مطابق تھانہ کسووال کی حدود اڈا اقبال نگر میں جی ٹی روڈ پر واقع کوڑا کرکٹ پوائنٹ سے ایک نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق نوزائیدہ بچے کی لاش کو تاحال پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا، تاہم قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا جائے گا۔ پولیس واقعے کے مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔