نارووال(آئی این پی)توڑی کے ڈھیر سے نومولود لڑکی برآمد، ریسکیو 1122 نے تحویل میں لے لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق عیسی روڈ شکرگڑھ کے گاں گمٹالی میں نامعلوم افراد کی جانب سے حویلی کے توڑی والے کمرے میں چھوڑی گئی نومولود بچی برآمد ہوئی ۔اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر بچی کو بحفاظت ریسکیو کر لیا اور نومولود بچی کا معائنہ کیا تو وہ ہوش میں تھی اور اس کی سانس معمول کے مطابق چل رہی تھی