15سالہ عبداللہ اور 16سالہ افضل بوتلیں تلاش کرتے کوڑے کے ڈھیرتلے دب گئے، رات گئے لاشیں ملیں
لاہور(کرائم رپورٹر )ہدایتہ پھاٹک ڈیفنس روڈ کے علاقے میں دو لڑکے کوڑے کے ڈھیر تلے دب کر ہلاک ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق ڈیفنس روڑ پر دو بچے کوڑے کے ڈھیر سے پلاسٹک کی بوتلیں تلاش کر رہے تھے،اس دوران پہاڑی نما کوڑے کا ڈھیر ان پر آ گر جس کے نتیجے میں وہ کوڑے کے ڈھیر کے نیچے دب گئے، ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز جائے حادثہ پر موجود ہیں کوڑے کے ملبے میں دبے دونوں بچوں کو نکال لیا گیا ملبے سے نکالے گئے دونوں بچوں کی شناخت 15سالہ عبداللہ اور 16سالہ افضل کے نام سے ہوئی دونوں بچے پہلے سے مردہ حالت میں تھیدونوں بچوں کی ڈیڈ باڈیز کو نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے ۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی