لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے زچگی کیس میں خاتون اور بچے کی ہلاکت کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ملزمہ پروین بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،درخواست گزار ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار خاتون کے خلاف 20 نومبر 2025 کو ماں اور بچے کے قتل کا مقدمہ درج ہوا،درخواست گزار دو ماہ سے جیل میں قید ہے،درخواست گزار نے اپنے کلینک میں زچگی کا آپریشن نہیں کیا،لواحقین مریض کو چند گھنٹوں کے بعد کلینک سے لے گئے تھے۔