مبینہ غفلت،دوران زچگی خاتون جاں بحق

قصور (خصوصی رپورٹ )بنیادی مرکز صحت ہر دو سہاری کے عملہ کی مبینہ غفلت سے دوران زچگی 30 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔حویلی رامیانوالی کا رہائشی محمد ندیم بیوی شبنم بی بی کو بچے کی ڈلیوری کیلئے بنیادی مرکز صحت ہر دو سہاری لیکر گیا ، دوران زچگی خاتون جاں بحق ہو گئی۔ متوفیہ کے ورثا نے موت کی ذمہ داری عملے پر عائد کی اور قانونی کارروائی کے لئے پولیس تھانہ تھہ شیخم میں درخواست دیدی۔