فراڈ کیس کے ملزم کی ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بنا پر خارج

لاہور( کرائم رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے ایک کروڑ روپے کے فراڈ کیس کے ملزم کی ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بنا ء￿  پر خارج کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں فراڈ کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد اظہر مقصود کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس طارق محمود باجوہ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹا ئون سدرہ خان عدالت کے روبرو پیش ہوئیں اور تفتیشی رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق سات فروری 2025 کو تھانہ سبزہ زار میں ملزم محمد اظہر مقصود اور دیگر کے خلاف ایک کروڑ روپے کی انویسٹمنٹ فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے ’’مال آن آئیڈیا‘‘نامی پروجیکٹ میں جعلی دستاویزات تیار کرکے سرمایہ کاری کے نام پر رقم ہتھیائی