واسا : ناکارہ مشینری بھی بدلنے کی تیاری

ریونیو اہداف اور پانی کی سپلائی کے اوقات کار میں اضافہ کیا جارہا:وزیر ہائوسنگ 
لاہور (کرا ئم رپورٹر)واسا پنجاب، بوسیدہ لائنوں کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ ناکارہ مشینری بھی بدلے گا،پنجاب بھر میں واساز کنکشن سے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب بہتر بنانے پر عملی کام کا آغاز،وزیر ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت واسازکی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا،ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور دیگر واساز کے ایم ڈیزکی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی،وزیر ہائوسنگ بلال یاسین نے کہا کہ سیوریج لائنوں کی ری ماڈلنگ اور کھلی نالیوں کو سیوریج سسٹم میں بدلنے پر کام جاری ہے۔صوبہ بھر میں واٹر میٹرنگ منصوبے کے آغازکا فیصلہ،مرحلہ وار تنصیب کی جائے گی۔ریونیو اہداف اور پانی کی سپلائی کے اوقات کار میں اضافہ کیا جارہاہے۔کھلے مین ہول کی شکایات پر زیروٹالرینس،وسائل کی عدم دستیابی کے بہانے اب نہیں چل سکتے۔پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ اور واسا کو تاریخی فنڈز اور سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔عوامی شکایات کا ازالہ اولین ترجیح، رسپانس فوری اور تسلی بخش بنانا افسران کی ذمہ داری ہوگی۔