واسا ڈیفالٹرز سے ریکوری کی تیاری

 کثیر المنزلہ عمارتوں اور بااثر شخصیات نے واسا کے بل دبا لئے ، کنکشن منقطع اور تادیبی کارروائی کی بھی ہدایت 
لاہور (خصوصی رپورٹ)شہر کی کثیر المنزلہ عمارتوں اور بااثر شخصیات نے واسا کے بل دبا لیے، گلبرگ میں بیشتر املاک مالکان نے واسا کو پانی اور سیوریج کے بل ادا نہ کیے، گزشتہ کئی برسوں سے واسا حکام ان ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں، گلبرگ کی تین سب ڈویڑن میں 742 کنکشن ہولڈرز نے بل ادا نہ کیے، گلبرگ کی تین سب ڈویڑنز میں 11 کروڑ 26 لاکھ 40 ہزار روپے کے بل واجب الادا ہیں، گلبرگ ٹا ئون میں گلبرگ سب ڈویڑن کے 330 ڈیفالٹرز کا انکشاف ہوا، گلبرگ سب ڈویڑن میں 4 کروڑ 49 لاکھ 60 ہزار روپے کے بل ادا نہیں کیے گئے، گلبرگ ٹا ئون کی شملہ ہل سب ڈویڑن میں 82 کنکشن ہولڈر نے ایک کروڑ 34 لاکھ روپے ادا نہیں کیے، گلبرگ ٹا ئون کی مزنگ سب ڈویڑن میں 330 نادہندہ کنکشن ہولڈر نے پانچ کروڑ 42 لاکھ روپے دبا لیے، ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ واسا گلبرگ ڈائریکٹوریٹ کو ریکوری تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، رواں ہفتے ان تمام ڈیفالٹرز سے ریکوری کی جائے گی، بل ادا نہ کرنے والوں کے کنکشن منقطع اور تادیبی کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔