اقرار الحسن کی نئی سیاسی جماعت سے بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

اقرار الحسن کی نئی سیاسی جماعت سے بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

عوام راج تحریک کے بانی اور معروف اینکر اقرار الحسن نے کہا ہے کہ ان کی سیاسی جماعت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے اور ہر گلی سے ونڈر بوائے نکالا جائے گا۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو میں اقرار الحسن نے بتایا کہ جماعت کا پہلا کنونشن 14 اگست کو پاکستان کے کسی بڑے شہر میں منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کنونشن 23 مارچ کو منعقد کرنے کا ارادہ تھا، لیکن رمضان کے دوران ٹرانسمیشن کے مصروفیات کی وجہ سے یہ اگست میں منتقل کیا گیا۔اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے ہر حصے میں گئے اور عوام کا رسپانس اچھا رہا، اور انہیں یقین ہے کہ کنونشن میں لاکھوں لوگ شرکت کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 14 اگست کے اجتماع کی فنڈنگ ذاتی دوستوں اور رشتہ داروں سے کی جائے گی، اور اگر ضرورت سے زیادہ فنڈ جمع ہوا تو پھر اس کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت میں کسی شخصیت کے گرد نہیں گھومے گا اور خود کسی عہدے کے لیے دستبردار ہیں۔ پہلا چئیرمین آئینی طریقے سے منتخب کیا جائے گا، جو پارٹی کے بیانیے میں ایک نیا قدم ہے۔ اقرار الحسن نے کہا: "یہ بیانیہ 78 سال میں کسی اور جماعت نے نہیں دیا، پہلی دفعہ پارٹی کے چئیرمین کو منتخب کیا جائے گا۔"انہوں نے پی ٹی آئی کے بعض دوستوں کے حوالے سے کہا کہ پریس کانفرنس میں ’وزیر اعظم اقرار الحسن‘ کے نعرے ان کے ڈیجیٹل میڈیا دوستوں نے لگائے، تاہم جماعت میں ایسا نعرہ نہیں لگے گا۔