پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک امتحانات کا شیڈول جاری کردیا

    لاہور(یواین پی)پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے میٹرک امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔سرکلر کے مطابق رمضان المبارک کے باعث میٹرک کے امتحانات اب 3 مارچ کے بجائے 27 مارچ سے شروع ہوں گے جبکہ نتائج کا اعلان 6 اگست کو کیا جائے گا۔انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 20 مئی سے شروع ہوں گے اور نتائج کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائے گا، نویں جماعت کے نتائج کا اعلان 2 ستمبر اور فرسٹ ایئر کے نتائج اعلان 22 اگست کو ہوگا۔میٹرک کے ضمنی امتحانات 6 اکتوبر سے شروع ہوں گے اور ان کے نتائج 8 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے، انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات 3 نومبر کو ہونگے اور نتائج کا اعلان 12 جنوری 2027 کو ہوگا۔