کراچی (آئی این پی) کراچی میں کار ساز ٹریفک حادثہ کیس میں اہم پیش رفت ، عدالت نے عدم حاضر گواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ کراچی سٹی کورٹ میں کارساز پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے باپ اور بیٹی کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ملزمہ نتاشا سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہوئی، جبکہ پولیس کے دو گواہان کے بیانات بھی عدالت میں قلمبند ہوئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں منشیات مقدمے کی سماعت کے دوران عدم حاضر گواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے اور سماعت 26 جنوری تک ملتوی کر دی۔ملزمہ نتاشا مرکزی مقدمہ سے پہلے ہی بری ہو چکی ہے، تاہم منشیات مقدمے میں ملزمہ کی بریت کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی تھی۔یاد رہے حادثہ گزشتہ اگست 2024 میں پیش آیا، جب ملزمہ نتاشا نے تیز رفتار گاڑی سے باپ اور بیٹی کو کچل دیا تھا۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ بہادر آباد میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔