نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی جماعت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے وابستہ سیاستدان بابا صدیقی قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بابا صدیقی کا قاتل لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی سے مسلسل رابطے میں تھا، ملزم انمول بشنوئی سے رابطے میں رہنے کیلئے سوشل میڈیا ویب سائٹ اسنیپ چیٹ پر مختلف اکائونٹ استعمال کرتا تھا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انمول کینیڈا اور امریکا سے ملزم سے رابطے میں تھا جب کہ ملزم کے قبضے سے 4 موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں جس کے بعد ممبئی کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈی ایف ایس ایل کو شوٹر وکی کمار گپتا اور انمول بشنوئی کے درمیان بات چیت کی آڈیو کلپ کی سافٹ کاپی جلد از جلد پولیس کو فراہم کرے۔