ن لیگ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ووٹ لے کر آتے تو عوام کی پریشانی ہوتی، اسد عمر

پاکستان جیسے ملک میں جمہوریت کے علاوہ کوئی حل نہیں، آپ کو ایک بار پھر ساتھ بیٹھنا ہوگا
لاہور (آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ  مسلم لیگ  ن نے  یہ ثابت کیا کہ ان کا اب سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ ووٹ  لے کر آتے تو  عوام کی پریشانی ہوتی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کافی حد تک ثابت کیا کہ وہ سیاسی پارٹی ہے۔ ن لیگ ووٹ لے کر نہیں آئی، اگر ووٹ لے کر آتے تو ان کو عوام کی پریشانی ہوتی۔پاکستان جیسے ملک میں جمہوریت کے علاوہ کوئی حل نہیں، آپ کو ایک بار پھر ساتھ بیٹھنا ہوگا، ایک نیا میثاق جمہوریت بنانا ہوگا۔اسد عمر نے کہا کہ ایران کی صورت حال انتہائی خطرناک اور تشویشناک ہے، ایران کے معاملے پر پاکستان نے بڑا مثبت کردار ادا کیا ہے۔قبل ازیں اسد عمر نے کمرہ عدالت میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔