چترال : برفباری، گاڑی دریا میں گر گئی، ایک شخص جاں بحق ،10 زخمی

حادثہ کورارغ کے مقام پر برفباری کے دوران پھسلن سے پیش آیا،زخمی ہسپتال داخل
پشاور(آئی این پی )چترال کے بالائی علاقوں اور لوئر چترال کے مختلف مقامات پر برفباری شروع ہوگئی جس کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی۔گرم چشمہ، یارخون، چرون، بونی، مستوج، موڑ کہو اور تورکہو میں برفباری جاری ہے۔کورارغ کے مقام پر برفباری کے دوران پھسلن کی وجہ سے پشاور سے آنے والی ہائی ایس دریائے مستوج میں گر گئی۔حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال بونی میں داخل کیا گیا ہے۔