دریا نے عارضی جھیل اور ڈیم کی شکل اختیار کرلی، متعدد رہائشی مکانات بھی دریائی کٹا ئوکی زد میں آگئے
چترال(آئی این پی )ضلع چترال میں سیلابی صورتحال بدستور تشویشناک ہے، گہرت گول کے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو شدید مشکلات اور ممکنہ بڑے نقصان کا سامنا ہے۔گہرت گول میں ملبہ جمع ہونے کے باعث دریائے چترال کا قدرتی بہا متاثر ہوگیا ، جس کے نتیجے میں دریا نے عارضی جھیل اور ڈیم کی شکل اختیار کرلی ۔پانی کی سطح بلند ہونے سے دریائے چترال کے کنارے آباد دیہات کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ، جبکہ بیری نثار، گہرت اور دیگر علاقوں میں دریائی کٹا ئو میں تیزی آگئی ہے۔ سیلابی پانی کے باعث زرعی اراضی مسلسل دریا برد ہو رہی ہے اور متعدد رہائشی مکانات بھی دریائی کٹا کی زد میں آگئے ہیں