اپوزیشن لیڈ کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت، شہید میجر انور کاکڑ کو خراج تحسین

اسلام آباد(آئی این پی ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کوئٹہ میں دہشتگردی کے بزدلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں وطن کے بہادر سپوت میجر انور کاکڑ نے جامِ شہادت نوش کیا۔ اپنے ایک بیان میں عمر ایوب خان نے کہا کہ میجر انور کاکڑ نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان قربان کی اور دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے۔ شہید کی یہ دلیرانہ قربانی قوم کے حوصلے کو مزید بلند کرتی ہے۔ پوری قوم شہید کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت شہید کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔