محمد مسعود انور اور میجر جنرل (ر) کامران خورشید نے حلف اٹھا لیا

لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب پبلک سروس کمیشن میں نئے تعینات ہونے والے ممبران محمد مسعود انور اور میجر جنرل (ر) کامران خورشید نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ہیڈ آفس، ایل ڈی اے پلازہ، لاہور میں منعقد ہوئی۔چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز نے نئے آنے والے ممبران سے حلف لیا اور انہیں کمیشن میں خوش آمدید کہا۔ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق محمد مسعود انور (ریٹائرڈ/پی ایم ایس) گریڈ 21 کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں جبکہ میجر جنرل (ر) کامران خورشید پاکستان آرمی میں اعلیٰ عسکری خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائر ہوئے ہیں۔