تعیناتی سے پاکستان کو عالمی ہوا بازی کے معیار کے فروغ میں اپنا مثبت اثر ڈالنے کا موقع ملے گا
اسلام آباد(آئی این پی)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے آئی سی ای او نے پاکستان کے 2 افسران، رضوان الدین خان اور لقمان خان کو 2026-27 کے لء, آئی سی ای او گلوبل ایمبیسیڈر پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تقرری عالمی معیار، پیشہ ورانہ اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر کی گئی اور پاکستان کے لیے ایک غیر معمولی اعزاز قرار دی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے آئی سی ای او نے گلوبل ایمبیسیڈر پروگرام کے لیے پاکستان کے 2 افسران کا انتخاب کیا ہے، جو عالمی ہوا بازی کے معیار کے فروغ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ رضوان ادین خان اور لقمان خان اس پروگرام کا حصہ بنیں گے، جس کا مقصد دنیا بھر میں ہوا بازی کی حفاظت، ریگولیٹری اصلاحات اور تربیت کے شعبوں میں معیار کو بہتر بنانا ہے۔