اسرائیلی فوج جنسی جرائم میں ملوث گروپوں کی فہرست میں شامل ہو سکتی ہے: اقوام متحدہ

نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ نے اسرائیل اور روس کو خبردار کیا ہے  ان کی افواج کو جنگی تنازعات میں جنسی جرائم میں ملوث جماعتوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے خلاف قابلِ اعتبار شواہد موجود ہیں جن میں فوجی اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے جنسی تشدد، جنسی اعضا پر تشدد، زبردستی برہنہ کرنے اور بار بار تلاشی لینے جیسے ذلت آمیز اقدامات شامل ہیں۔