امریکا نے پاکستانی طلبا کے لئے اہم تبادلہ پروگرام گلوبل انڈر گریجویٹ بند کر دیا

لاہور(آئی این پی)امریکا کی جانب سے پاکستانی طلبا کے لیے گلوبل انڈر گریجویٹ نامی اہم تبادلہ پروگرام بند کر دیا گیا۔امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے لیے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام کا اختتام کر دیا گیا ہے۔ یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فانڈیشن ان پاکستان کے مطابق، یہ پروگرام گزشتہ 15 سالوں سے کامیابی کے ساتھ جاری تھا لیکن اب مزید پیش نہیں کیا جائے گا۔