نیشنل ویکسین پالیسی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے:ہارون اختر

 جدید ٹیکنالوجی کا فروغ اور کریڈٹ تک رسائی،ایس ایم ایز کے لیے اہم حکومتی اقدامات ہیں 
 اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان  نے کہا ہے  حکومت اصلاحات اور معاونتی پالیسیوں کے ذریعے  سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز)  کو مزید بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ وہ جمعہ کے روز راولپنڈی کے  ایس ایم ای کلسٹر  کے نمائندوں سے ملاقات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے کہ ایس ایم ایز کو  جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ  کیا جائے، معیشت میں ان کے کردار کو مزید مضبوط بنایا جائے اور روزگار کے مواقع اور برآمدات  میں ان کے حصہ کو بڑھایا جائے۔ ہارون اختر خان نے بتایا کہ حکومت فارما سیکٹر کی ایس ایم ایز کے لیے  فارما پارکس  قائم کرنے کی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ فارما پارک کا ایک جامع ماڈل تیار کیا جا رہا ہے جسے جلد وزیراعظم کے سامنے پیش کیا جائے گا۔