بشریٰ بی بی سے اختلاف نہیں:سلمان اکرم راجا

پشاور(خصوصی رپورٹ)پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ان کے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے،پی ٹی آئی سیاسی جنگ کے ساتھ ساتھ قانونی جنگ بھی لڑتی رہے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے وضاحت کی کہ ان کا استعفیٰ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور اس کا تعلق کسی بھی ذاتی اختلاف سے نہیں ہے،۔