اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر وفاق کو نوٹس

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس 2026 کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق اور الیکشن کمیشن کو نوٹس دے کر جواب طلب کرلیا  ۔جسٹس محمد اعظم خان نے جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کی، جماعت اسلامی اسلام آباد کے صدر نصر اللہ رندھاوا وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے