لاہور(آئی این پی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تقریبات بھرپور انداز میں شروع ہوگئی ہیں، جس نے شوبز اور سیاسی حلقوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی خاص توجہ حاصل کرلی ہے۔جنید صفدر کا رشتہ شانزے علی روحیل سے طے پایا ہے، جو مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔ شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری 2026 کو جاتی عمرہ میں منعقد ہوں گی، جہاں مہندی، بارات اور ولیمہ جیسی روایتی رسومات ادا کی جائیں گی۔