محمود خان اچکزئی نے نواز شریف سے براہ راست رابطہ کیا تھا جس پر نواز شریف نے نوٹیفکیشن جاری کرایا:سینیٹر کامران مرتضیٰ
اسلام آباد(ایجنسیاں)جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے کہنے پر بنایا گیا۔ انہوں نے کہا محمود خان اچکزئی نے نواز شریف سے براہ راست رابطہ کیا تھا جس پر نواز شریف نے نوٹیفکیشن جاری کرایا‘سینیٹر کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے کہا کہ نواز شریف نے بھی اپنے اندر کا غصہ نکالنے کے لئے محمود خان اچکزئی کا نوٹی فکیشن جاری کرایا، یہ اقدام آنے والے دنوں میں وسیع تر میثاق جمہوریت کی بنیاد بن سکتا ہے۔