عمران خان کی عدالت میں پُرجوش انٹری، فیصلے کے بعد شدید ردعمل

عمران خان کی عدالت میں پُرجوش انٹری، فیصلے کے بعد شدید ردعمل

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: فیصلہ سننے کے بعد عمران خان کا شدید ردعمل

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے پر سخت ردعمل دیا۔ عدالت میں پُرجوش انٹری کے بعد فیصلہ سننے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "یہ فیصلہ غلط ہے، مجھے پہلے سے ہی اس کا علم تھا۔ میری بیوی پر جھوٹے الزامات لگا کر 7 سال کی سزا سنائی گئی۔"فیصلے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے عدالتی نظام پر تنقید کی اور کہا: "کسی ملک کو تباہ کرنا ہو تو اس کے عدالتی نظام کو ختم کیا جاتا ہے۔"انہوں نے مزید کہا: "میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا اور نہ ہی کوئی ریلیف لوں گا۔"عمران خان کے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔