لاہور: پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح پر شہریوں کی جانب سے پُرجوش ردعمل سامنے آیا ہے۔
لاہور کے عوام نے بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دشمن کے بزدلانہ وار کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے کر ان کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔شہریوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور اعلان کیا کہ وہ ہر محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی رات کے اندھیرے میں کی جانے والی بزدلانہ کارروائی سے یہ توقع تھی، مگر پاک فوج نے اس کا بھرپور اور کامیاب جواب دیا۔شہریوں نے کہا کہ ہم اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور پاک فوج کے ساتھ ہر قدم پر ہیں۔ بھارت کی جارحیت کے جواب میں عوام کا عزم پختہ ہے اور ہر پاکستانی اپنے وطن کی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کے لیے یکجا ہے۔