مولانا فضل الرحمان کا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا

مولانا فضل الرحمان کا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان معقول فاصلے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاوجہ تعصب، نفرت یا محض مخالفت برائے مخالفت سے گریز کرنا چاہئے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سوال کے جواب میں کہا کہ یہ اچھی بات ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا بنیادی فرض ہے کہ وہ حکومت کی کمزوریوں کی نشاندہی کرے اور ان کی اصلاح میں کردار ادا کرے۔انہوں نے سیاست میں سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کے معاملے پر حمایت اور مخالفت کے درمیان واضح لکیر کھینچ دینے سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، اور اس حوالے سے کچھ بحث ضروری ہے تاکہ اس کی اصولی اور عملی حیثیت کا جائزہ لیا جا سکے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ماحول تیار ہونے دیں اور حالات کا جائزہ لیں تاکہ بہتر فیصلے کیے جا سکیں۔