ویب ڈیسک: سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ، تنصیب کے اخراجات میں بھی اضافہ
سولر پینلز کی قیمتوں میں 4 سے 5 روپے فی واٹ کے حساب سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے سولر سسٹمز کی تنصیب کا خرچ بڑھ گیا ہے۔ اب سولر سسٹم کی تنصیب پر 35 ہزار سے لے کر 1 لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافی خرچ آ رہا ہے۔
مارکیٹ میں مختلف صلاحیتوں کے سولر سسٹمز کی قیمتیں اس طرح متعین کی گئی ہیں:
پانچ کلو واٹ سسٹم: 5 لاکھ 50 ہزار روپے
سات کلو واٹ سسٹم: 6 لاکھ 25 ہزار روپے
دس کلو واٹ سسٹم: 8 لاکھ 50 ہزار روپے
بارہ کلو واٹ سسٹم: 9 لاکھ 75 ہزار روپے
پندرہ کلو واٹ سسٹم: 11 لاکھ 50 ہزار روپے
یہ قیمتیں آن گرڈ سسٹم کے لیے ہیں، جبکہ ہائبرڈ سسٹم میں بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کرنا ہوگی۔