مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ: لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں قیمتوں میں اضافہ

مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ: لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک: لاہور میں مرغی کی قیمت میں دو روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 359 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 373 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ انڈوں کی فی درجن قیمت 237 روپے تک پہنچ گئی ہے، جو کہ ایک روپیہ زیادہ ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 328 روپے اور پرچون ریٹ 342 روپے فی کلو ہے، جبکہ انڈے فی درجن 219 روپے کے ہو گئے ہیں۔

فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 354 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 368 روپے فی کلو ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 236 روپے مقرر کی گئی ہے۔

گذشتہ روز لاہور میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت 357 روپے فی کلو اور انڈوں کی قیمت 236 روپے فی درجن تھی۔