ویب ڈیسک: حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کے اثرات کے بعد سولر کی قیمتوں میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔
حیدرآباد میں سولر کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔سولر ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ اے درجے 585 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت 22 ہزار سے کم ہو کر 16,500 روپے تک پہنچ گئی ہے، اور قیمتوں میں مزید کمی بھی ممکن ہے۔شہری بھی سولر کی قیمتوں میں کمی کا بھرپور فائدہ اٹھانے لگے ہیں، خاص طور پر گرمیوں میں حیسکو کی جانب سے بدترین بجلی بندش کی صورت میں شہری متبادل بجلی کے ذرائع کی تلاش میں ہیں۔